نوکری کی تلاش میں نکلی ایک اور لڑکی زیادتی کانشانہ بن گئی

نوکری کی تلاش میں نکلی ایک اور لڑکی زیادتی کانشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے فیض آباد میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فیض آباد کے مقامی ہوٹل سے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر17 سالہ لڑکی کی جانب سے مدد کے لیے کال ملنے پر ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکڑ مرزا جاوید اقبال نے ٹیم کے ساتھ بروقت رسپانڈ کیا تو متاثرہ لڑکی نے موقف اختیارکیا کہ لطیف نامی شخص نے ملازمت دلانے کے لیے قصورسے بلوایا اور ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔

جس پر پولیس ٹیم نے آدھے گھنٹے کے اندرملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ہوٹل میں بغیر تصدیق کمرہ کرائے پر دینے پر ظفر نامی ہوٹل منیجرکوبھی گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ ہوٹل منیجر کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی راول ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔