ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں،سیلاب،ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر ذلیل و خوار

بارشیں،سیلاب،ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر ذلیل و خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر:کراچی میں ہونیوالی بارش نے ٹرین شیڈول کو متاثر کر دیا۔لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل۔ قراقرم ایکسپریس منسوخ جبکہ تیز گام،گرین لائن،شاہ حسین اور کراچی ایکسپریس کی روانگی اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ٹرین کے مسافر انتظار کرتے کرتے تھک گئے۔


اندرون سندھ اور کراچی میں بارشوں کے باعث کراچی سے لاہور اور دیگر شہروں میں آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔محکمہ ریلوے نے لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس منسوخ کر دی جبکہ گرین لائن،کراچی ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس،تیز گام ،بزنس ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔مسافرمنسوخ ہونیوالی ٹرین کے ٹکٹ کی ٹوٹل رقم واپس لے سکتے ہیں اور اگر کسی دوسری گاڑی میں سفر کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔


ٹرینوں کا شیڈول متاثرہونےپرمسافربھی پریشان ہیں۔مسافروں نےمطالبہ کیا ہے کہ ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلائی جائیں،شہری اگر گھنٹوں انتظار سے بچنا چاہتے ہیں تو ریلوے انکوائری سے شیڈول سے متعلق کنفرم کر کے اسٹیشن پہنچیں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer