حیدرعلی آتے ہی چھاگئے،نیاریکارڈ بنالیا،دنیا بھر کے کرکٹرز معترف

حیدرعلی آتے ہی چھاگئے،نیاریکارڈ بنالیا،دنیا بھر کے کرکٹرز معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈیبیوکرنےوالےپاکستانی بلےبازحیدرعلی نےنیاریکارڈاپنےنام کرلیا۔ حیدرعلی ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیوپرففٹی بنانےوالےپہلےپاکستانی بلےبازبن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 رنز سے فتح ہوئی اسی میچ میں  ڈیبیوکرنےوالےپاکستانی بلےبازحیدرعلی نےنیاریکارڈاپنےنام کیا،انہوں نے اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ دی جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

نوجوان پاکستان بلے باز نے کرکٹ کے حلقوں اور سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی کرکٹرز بھی حیدر علی کی جارحانہ اننگز پر عیش عیش کراٹھے اور حیدر علی کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،ٹام موڈی نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کی تعریف میں ٹوئٹس کیں جب کہ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی فین ہوگئیں۔

حیدر علی نے 28 بالز پر 50 سکور کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس نے پاکستانی ٹیم کا سر فخر سے بلند کردیا،ڈین جونز قومی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ میں دیکھا تھا، وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہیں، آج حیدر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوِئی ہے۔ مائیکل وان،مکی آتھرسمیت دنیائےکرکٹ کےبڑےکھلاڑیوں نےحیدرعلی کی تعریفوں کےپل باندھے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer