ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

پی سی بی کا کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کے مرحلہ وار آغازکا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے ملک بھر میں کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت تفریحی کرکٹ کی اجازت دے دی گئی ہے، ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات کے مرحلہ وار استعمال سے متعلق منصوبہ تیار کرلیا گیاہے جس کے تحت ایج گروپس، مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے موجودہ کرکٹرز کے لیے سہولیات کھولی جارہی ہیں، ری ہیب والے کھلاڑی این ایچ پی سی بی کی سہولیات استعمال کرسکیں گے۔
جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کرکٹرز کو سہولیات کے استعمال سے قبل پیشگی اجازت لینا ہوگی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کی خوشی ہے امید ہے کہ جلد حالات نارمل ہوں اور ہم معمول کے مطابق کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer