نیب کی شاندار کارکردگی، کرپشن میں 59 درجے کمی

نیب کی شاندار کارکردگی، کرپشن میں 59 درجے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) کرپشن کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے نیب کی کارکردگی کا معاملہ، پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175 سے 116 ویں نمبر پر آگیا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175 سے 116 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا رجحان ہے۔

 نیب کی کارکردگی کو بھارت سمیت سارک ممالک کی جانب سے سراہا گیا ہے، نیب کی کاوشوں کی وجہ سے سارک اینٹی کرپشن فورم کا نیب متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوا ہے جو کہ پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ترجمان نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں کردارسازی کی 55 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی ہیں۔