(سٹی 42) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اٹھی، شیرا کوٹ میں زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والا 7سالہ سلمان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شیرا کوٹ میں ناظم شیخ نامی شخص نے 7 سالہ بچے سلمان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا، زیادتی کا نشانہ بننے والا معصوم بچہ آج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اہل علاقہ اور لواحقین کی جانب سے لاش بابو صابو بند روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جارہا ہے، ورثا نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی.