ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم خراب؛ بیماریاں پھیلنے لگیں

نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم خراب؛ بیماریاں پھیلنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم  عرصہ دراز سے خراب ہے ۔ 
گلیوں میں جگہ جگہ گندا پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیل گیا،گندا پانی جمع ہونے سے رایگیروں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
گندا پانی جمع ہونے سے مچھر مکھیوں کی بہتات ہوچکی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ملیریاِ ، جلدی امراض اور  دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ 
واسا عملہ کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ سیوریج سسٹم ٹھیک کروا کر  علاقہ مکینوں کو مزید بیماریوں سے بچایا جائے ۔