ویب ڈیسک : کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔
انٹر بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔