ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ نےآن لائن فراڈ کرنے والے 2 ملزم پکڑ لیے

ڈولفن سکواڈ نےآن لائن فراڈ کرنے والے 2 ملزم پکڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیجیٹل فراڈیے ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگئے 

ہلوکی، سندر ڈولفن سکواڈ نے آن لائن فراڈ کرنے والے 2 ملزموں ؓکو گرفتار کر لیا۔ڈولفن سکواڈ  نے ملزمان کو آج آن لائن پیمنٹ کا فراڈ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ملزمان طریقہ واردات میں مختلف شاپس پر پیسے اکاؤنٹ میں شیئر کرنے کی خود ساختہ رسید دکھا کر رفو چکر ہو جاتے۔ملزمان قبل ازیں بھی مختلف فارمیسیز، گراسری سٹورز پر آن لائن پیمنٹ کا فراڈ کر چکے ہیں۔

ملزمان جعلی آن لائن ٹرانزیکشن رسیدیں بنا کر شو کرتے تھے۔ملزمان کا سندر کے علاقے میں بھی متعدد ڈیجیٹل وارداتوں کا انکشاف کیا ۔

ملزمان کو مختلف اوقات میں ہیومین انٹیلیجنس کی بنیاد پر سندر و ہلوکی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار عامر، زوہیب مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سندر، چوکی ہلوکی کے حوالے کیا۔