سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 281.31 روپے سے کم ہوکر 281.27 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 282.30 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 پیسے بڑھ کر 333.70 روپے، برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے مہنگا ہوکر 283.44 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے سستاہوکر 77.53 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.65 روپے کا ہوگیا۔