سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کو پکڑنے کیلئے پولیس کلب داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفۓ ٹیریا میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔