سٹی 42: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کی ۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے بھی شرکت کی ، پینڈنگ روڈز،سنگین نوعیت کےزیر تفتیش مقدمات و اشتہاریوں کی گرفتاریوں بارے جائزہ لیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالے کوٹ لکھپت سمیت متعددانچارجزکوشوکازنوٹس جاری کردیا ،ڈی آئی جی نے کہا بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئےسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،فنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے۔سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App