رضا ملک: بہاولپور میں گندم کی قیمت 38 سو روپے من تک پہنچ گئی، زمینداروں سے یہی گندم 22سو روپے من خریدی گئی تھی۔
زمیندار سے 2200 روپے من خریدی جانے والی گندم کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں بے قابو، غلہ منڈی میں گندم کی فی من قیمت 38 سو روپے تک پہنچ گئی، 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔
آٹا پیسنے کی چکیوں پر آٹا 44 سو روپے من میں فروخت ہو رہا ہے، اوپن مارکیٹ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1550 روپے تک میں مل رہا ہے۔
چکی مالکان کا کہنا تھا کہ گندم مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے چکی پر آٹا فروخت نہیں کر رہے، جو لوگ اپنی گندم لا رہے ہیں صرف انہیں آٹا پیس کے دے رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 4000 روپے فی من تک گیا تھا۔