سعید احمد:پاکستان ریلوے نےمال گاڑیوں اور بوگیوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق لیگج و بریک وینوں، کارگو ٹرینز کو نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پرائیویٹ فرموں کی جانب بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے،پری کوالیفیکیشن کے لئے فرموں سے بڈز طلب کی گئیں۔
20بریک وینوں، 8 لیگج ویزہ ،2کارگو ایکسپریس ٹرین آؤٹ سورس ہونگی،12ٹرینوں کی 20بریک وینوں کو پرائیویٹ شعبے کے سپرد کیا جائے گا،7ٹرینوں کی 8 لیگج وینوں کو بھی پرائیویٹ کیا جائے گا۔
محکمہ ریلوے نےکراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے،کراچی تا ملتان، فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کا بھی پرائیوٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔