ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان یکساں کرنے کا فیصلہ

جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان یکساں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: حکومت نے ملک بھر کی جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان ایک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ایچ ای سی نے جامعات کو ہدایت نامہ جاری کر دیا,مختلف جامعات میں صحافت کی تعلیم مختلف ڈگریوں کے عنوان سے دی جا رہی ہے،ڈگریوں کےمختلف عنوانات پبلک سروس کمیشن و دیگر جگہوں پر ابہام پیداکر رہے ہیں۔

 ایچ ای سی   کے مطابق جامعات ڈگری کا مرکزی نام رکھ کر مختلف سپیشلائزیشن آفر کر سکتے ہیں، یونیورسٹی میں صحافت کی ڈگری کا نام صرف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیزہوگا۔

سرکاری اور پرائیویٹ جامعات نے ایچ ای سی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا،مختلف جامعات نے بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس طلب کر لیے۔