ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،  برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں 432 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

پرائس لسٹ کے مطابق برائلر فارم ریٹ 270 روپے فی کلو   ہے۔ہول سیل ریٹ 284 روپے فی کلو جبکہ  پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 307 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔