کاوش میمن،احسن عباسی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 832 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 166,472 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ سطح اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے، کیونکہ اس سے پہلے انڈیکس 166,509 پوائنٹس تک ٹریڈ کر چکا ہے۔
سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان اور معیشت میں بہتری کی امیدوں کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت 281.31 روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دونوں ہی معیشت کے استحکام کی علامت ہیں اور یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔