عابد چودھری:کوٹ لکھپت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز س کی مدد سے موٹر سائیکل چورگروپ گرفتار، کوٹ لکھپت پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ بٹ چوک سےگرفتار کر لیا۔
ملزمان مختلف مارکیٹس ،گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چراتے تھے، ملزمان کی موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آ گئیں۔
ملزمان شرافت اور رفاقت سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہویئں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔