ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروزگاروں کیلئے خوشخبری ،سی ڈی اے میں نئی بھرتیاں ہوں گی

بیروزگاروں کیلئے خوشخبری ،سی ڈی اے میں نئی بھرتیاں ہوں گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف اسامیوں کیلئے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

 سی ڈی اے نے اپنے جدید منصوبے کے لیے مختلف اسامیوں کے لیے عارضی بنیادوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، اس میں انتظامی اور تکنیکی عملے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 سرکاری اعلامیہ کے مطابق سینئر منیجر، منیجر، اسسٹنٹ منیجر، آٹوکیڈ آپریٹرز، سپروائزرز، آپریٹرز، ہیپلرز سمیت دیگر آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

 ان تمام آسامیوں پر تقرری ابتدائی دو سال کے لیے کی جائے گی، جس میں بعد ازاں کارکردگی اور منصوبے کی ضروریات کے مطابق توسیع کی جا سکتی ہے۔

 حکام کے مطابق یہ نرسری منصوبہ ایک جدید اور پیشہ وارانہ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جہاں ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ ترقی کے بھرپور مواقع میسر ہوں گے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدوار سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر کے مقررہ وقت میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، امیدوار اپنی درخواست مطلوبہ کاغذات کے ساتھ سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

 سی ڈی اے حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر 2025 ہے، جن امیدواروں نے 18 مئی 2025 کے اشتہار پر درخواستیں جمع کرائی تھیں۔