ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

 محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 131 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 720 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1965 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 109، لاہور سے 08 اور قصور سے 02 فیصل آباد اور اٹک سے 3-3  جبکہ جہلم، گوجرانوالہ، چکوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ  انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔