خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں کودنے والا پولیس اہلکار جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لیاقت نقوی : خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں کودنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق منڈی بہاوالدین میں مانو چک کے قریب  نامعلوم خاتون نے نہر آر کیو لنک میں چھلانگ لگا دی۔ خاتون کو بچانے کیلئے کانسٹیبل شبیر میکن بھی نہر میں کود گیا۔ تھانہ بھاگٹ کا کانسٹیبل  نہر کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔  خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہ کہ کانسٹیبل شبیر احمد میکن تھانہ بھاگٹ میں تعینات تھا۔ کانسٹیبل کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن 5 گھنٹے سے  جاری ہے۔