(ویب ڈیسک) بابر اعظم کی پریس کانفرنس،صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہو بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ان سے کچھ بہت اہم کیچز ڈراپ ہوئے اگر یہ کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو صورتحال تبدیل ہوتی۔مجھے سے جو دو کیچ چھوٹے وہ نہیں چھوٹنے چاہئے تھے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا پریشر آتا ہے لیکن آپ اپنے آپ کو جتنا پریشر سے بچاتے ہیں اتنا بہتر ہوتا ہےجب آپ اچھا سکور کرتے ہیں اور ٹیم جیتتی ہے تو اعتماد آتا ہے،کوشش کرتے ہیں اسی کانفیڈنس کو لے کر آگے بڑھیں۔آسٹریلیا میں ہم نے کافی اچھی کرکٹ کھلی کوشش کریں گے اس کو جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وکٹیں گرتی ہیں تومڈل آرڈر پر پریشر آتا ہے،ایک سوا ل پر بابر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کوچز اپنا تجربہ شیءر نہیں کر رہے ،اگر مجموعی میچیز کی بات کریں تو میچ اچھے بھی گئے ہیں کراچی میں ہماری پرفارمنس بہتر رہی ہے۔یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ کبھی آپ جیتتے ہیں کبھی ہارتے ہیں۔لہذا بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کو اوپر کیسے لے کر جانا ہے۔