ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون کی خودکشی

woman suicide،, Okara
کیپشن: woman suicide
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز، تصاویر وائرل دیکھنے کو ملتی ہیں جو انسانی جذبات کو مجروح کردیتی ہے،صوبۂ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون نے خودکشی کر لی۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق 4 ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر ہے۔ اوکاڑہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 
 
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer