محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات، فضائی آلودگی ، ایئر کوالٹی انڈیکس ،سٹی42
کیپشن: Rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی۔

موسم گرما کا چراغ بجھنے کا نام نہیں لے رہا ، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دوسری طرف فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تاحال آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس پر شرح آلودگی 160 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان بھی رد کر دیا ہے۔