ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

Train
کیپشن: Train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا  اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکانومی کلاس کے کرائے میں 23 فیصد جبکہ اے سی کلاس کے کرائے میں 19 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، پاک بزنس، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے سے 3 ہزار روپے ہوگا۔

پشاور سے کراچی رحمان بابا اور خیبر میل کا اکانومی کلاس کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے، جبکہ کراچی ایکسپریس کا اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار روپے ہوگا,  رحمان بابا ایکسپریس میں اے سی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ 8 ہزار روپے اورخیبر میل میں 7 ہزار روپے کا ملے گا۔

ریلوے حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ڈیزل 59 روپے فی لیٹر بڑھنے پر کرائے نہیں بڑھائے گئے تھے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے منظور شدہ بجٹ سے اضافی گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے، ریلوے کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 1 سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔