ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں نئے الیکشن کب ہونگے? منظور وسان نے بتا دیا

ملک میں نئے الیکشن کب ہونگے? منظور وسان نے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں، ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوں فری اینڈ فیئر ہوں اور حکومت کی مدت بھی پوری ہو۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ اب پرانے چہرے آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، ان کی خدمت میں کروں گا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے، حکومت بھی متحرک ہو گی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہو گی۔

منظور وسان کا کہنا تھا پہلے ہی کہا تھا بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکش ہوں گی جو سب دیکھ رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer