ویب ڈیسک: راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا جب کہ گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
جڑواں شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے دونوں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا لیکن متعدد نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ڈھوک کالا خان، شکریال، اور صادق آباد کے علاقوں میں پانی گلیوں میں داخل ہونے سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔