ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ نے اہم ترین بل کی منظوری دیدی

Senate of Pakistan passed bill
کیپشن: Senate of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام کے بل کی منظوری دے دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان بل کی تحریک پیش کی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل شق وار منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف پاکستان بل 9 جون 2022 کو قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوچکا ہے۔