ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ؛ سیلفی لیتے اہلیہ کے نہر میں گرنے پر شوہر نے کیا گیا؟

Woman drowned while taking selfie at canal in Okara
کیپشن: Woman drowned
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون سیلفی لیتے ہوئے نہر لوئرباری دوآب میں گرگئی، بچانے کے لئے شوہر بھی کود پڑا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون سیلفی لیتے ہوئے نہر لوئرباری دوآب میں گرگئی، میاں بیوی سیلفیاں بنارہے تھے کہ اسی دوران خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نہر میں جاگری،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، ریسکیو ٹیم کا کہناتھا کہ اہلیہ کو بچانے کے لئے خاوند نے بھی پیچھے چھلانگ لگائی جس کو بچالیا گیا جبکہ خاتون گہرے پانی میں ڈوب گئی جس کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ندیم ظفر اور اس کی اہلیہ کنزہ ندیم جو کہ 39 تاری کے رہائشی ہیں نہر کنارے سیلفیاں لے رہے تھے کہ خاتون نہر میں گرگئی اس کو بچانے کے شوہر نے بھی چھلانگ لگادی مگر وہ اس کو بچا نہیں سکا،ریسکیوٹیموں نے شوہر کو ڈوبنے سے بچا لیا جب کہ خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer