لاہوریوں کی 6 ہزار موٹر سائیکل کہاں گئیں؟ پولیس سراغ لگانے میں ناکام

Citizen lost their bikes
کیپشن: Moter Bike in Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہوریوں کی چھ ہزار  سے زائد موٹر سائیکل کہاں گئیں پولیس لاعلم۔ رواں سال میں متوسط طبقے کی آٹھ ہزار  سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو گئیں، صرف دو ہزار کے قریب ریکور کی جا سکیں۔

صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی اور قتل کی لرزہ خیز وارداتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پولیس اور سیف سٹی کیمرے ان جرائم کی روک تھام میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ رواں سال کی بات کی جائے تو یہ لاہوریوں کیلئے کوئی اچھا ثابت نہ ہوسکا اور متوسط طبقے کی سواری کیلئےبھاری رہا ہے۔

پولیس ریکارڈکے مطابق رواں سال  8 ہزار سے زائدموٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، جس میں سے 6 ہزار موٹرسائیکل کہاں گئیں؟، پولیس ان کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ صرف 2 ہزار موٹرسائیکلیں ریکور کراسکا جبکہ 6 ہزار موٹرسائیکل کا کوئی سراغ پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا۔

8 ماہ میں 400 سے زائدموٹر سائیکل چھین لی گئیں جبکہ ان چھینی گئی موٹر سائیکلوں میں سے 150ریکور ہوئیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا پولیس جرائم پر قابو پانے کیلئےبہتر اقدامات کرے۔