ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات شروع، وزیراعظم کا انٹرویو میں انکشاف

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال دیں تومعاف کردیں گے ، میں معاملات کے عسکری حل کے حق میں نہیں ہوں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، افغان طالبان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، نہیں پتہ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں،  اگر  کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے، ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer