ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغاز کا اعلان کردیا

 پی سی بی نے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغاز کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی سی بی نے 8 اکتوبر سے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغاز کا اعلان کردیا، کیمپ 8 سے31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 8 اکتوبر سے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغاز کا اعلان کردیا، کیمپ 8 سے31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگے گا۔ پی سی بی نےکیمپ کے لیے 27 خواتین کھلاڑیوں کو کراچی طلب کرلیا کھلاڑیوں میں امین انور،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان شامل بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ رؤف، جویریہ خان، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ماہم طارق، منیبہ علی،نجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ،صباء نزیر، سعدیہ اقبال،سدرہ امین،سدرہ نوازاور سیدہ عروب شاہ بھی کیمپ میں شرکت کرینگے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل بنایا جائےگا ۔

27 کھلاڑیوں سمیت اسپورٹ سٹاف کے مسلسل 2کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنا لازمی ہوگی،تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ سٹاف کو اپنے پہلے کوویڈ  19 ٹیسٹ خود کروانے ہوں گے،  پی سی بی ان تمام افراد کو اس ٹیسٹ کے واجبات بعد میں ادا کر دے گا،  جن کھلاڑیوں اور اسپورٹ سٹاف کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں کراچی آنے کی اجازت دی جائے گی، دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر یہ تمام افراد بائیو سیکیور ببل میں چلے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer