ایل ڈی اے کے گریڈ سترہ کے افسران کی سنی گئی

ایل ڈی اے کے گریڈ سترہ کے افسران کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے کے گریڈ سترہ کے افسران کی سنی گئی، 86 افسران کو گیارہ سال بعد گریڈ اٹھارہ میں ریگولر ترقی دے دی گئی۔ چھیاسی کو ریگولر ، دو کو ایکٹنگ جبکہ تین کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر تقرقی دی گئی۔


 تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈی، چیف انجنئیر ایل ڈی اے ، چیف ٹاون پلانر ، ڈائریکٹر ایڈمن ، فنانس شریک ہوئے ، محکمانہ پروموش کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ہاوسنگ کا نمائندہ بھی شریک ہوا۔


 اجلاس میں کمیٹی کی متفقہ منظوری کے بعد چھیاسی کو ریگولر ، دو کو ایکٹنگ جبکہ تین کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر تقرقی دی گئی،  انجنئیرنگ ونگ کے بیس سے زائد افسران بھی گریڈ اٹھارہ مل گیا ، ٹاون پلاننگ کے چار افسران کی اینٹی کرپشن انکوائری کی وجہ سے ترقی نہ ہوسکی ، جن میں سلمان محفوظ ، احمد سعید ، افراز اختر اور زبیر نقشبندی کا کیس مسترد کردیا گیا ۔

اس سے قبل ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر عقیل اکرام کو کچھ روز قبل ریکارڈ سفٹنگ میں تعینات کیا گیا تھا تاہم عقیل کو دوبارہ واپس تعینات کردیا گیا ہے،  غلام عباس کو عقیل اکرام کی جگہ ریکارڈ سفٹنگ میں تعینات کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی، ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے عثمان غنی، چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کو اظہار ناراضی کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer