سری لنکا کیخلاف شاہینوں کا ٹی 20 سکواڈ تیار

سری لنکا کیخلاف شاہینوں کا ٹی 20 سکواڈ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب ورلڈکپ کو مد نظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عابدعلی،امام الحق اورمحمدرضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اورفہیم اشرف کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد کپتان اوربابر اعظم نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، حارث سہیل، افتخاراحمد،عما وسیم، محمد نواز، محمدعامر، شاداب خان، عثمان شنواری اوروہاب ریاض شامل ہیں۔

 ٹی ٹوئنٹی میچز7،5اور9 اکتوبرکولاہورمیں کھیلے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer