ن لیگی رہنماء نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

ن لیگی رہنماء نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ناجائز اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مدثر قیوم ناہرا نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کے رو برو پیش ہوئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ناہرا برادران سے ذرائع آمدنی کے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا، نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء مدثر قیوم ناہرا کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کررکھا تھا۔ مدثر قیوم ناہرا نے نیب کی جانب سے دئیے گئے سوال نامہ کا جواب نیب میں جمع کرایا۔

نیب ٹیم نے مدثر قیوم ناہرا کو اثاثوں کی چھان بین کرتے ہوئے مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا تھا۔ مدثر قیوم ناہرا ناجائز اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں پہلے بھی چار دفعہ نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔