سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کل ہوگی۔
جسٹس شاہد کریم سموگ تدارک کیس کی سماعت کریں گے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی نگرانی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران غیر قانونی فریدیہ اسٹیل مل مسمار، دو ہزار کلو کاربن اور اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی میں پیرا اور پولیس کی جانب سے بھرپور معاونت کی گئی۔ محکمہ ماحولیات ٹیم پر حملے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پولیس نے قابو کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ شہر بھر میں صنعتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگا۔
مزاحمت کے باوجود ماحولیاتی ٹیموں نے فریدیہ اسٹیل ملز زمین بوس کر دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں دھوئیں اور آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا ہے کہ عوام غیر قانونی کارخانوں کی نشاندہی کرکے محکمہ ماحولیات کی مدد کریں۔