سٹی 42 : لاہور کرکٹ میچ ڈیوٹی کرکے واپس آنے والی سپیشل برانچ ملتان کی پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 02 افسران شہید ، جبکہ 07 زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور کرکٹ میچ ڈیوٹی سے واپس آنے والی سپیشل برانچ ملتان ریجن کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹیکنیکل سٹاف کے سپروائزر قمر حسین (وہاڑی) اور سپروائزر ظفر اقبال (لودھراں) شہید ہوگئے۔ خوفناک حادثے میں 07 ملازمین زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ملتان میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔