سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نواز کے فلاحی ویژن سے دھی رانی پروگرام نے تاریخی کامیابیاں سمیٹ لیں ۔ پنجاب میں 9 ماہ کے دوران شادیوں کی66 اجتماعی تقریبات کا کامیاب انعقاد ہوا۔
دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 مستحق جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ ہر جوڑے کو 2 لاکھ کا سلامی کارڈ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے تحفے میں دیا گیا۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے مطابق پروگرام 3مراحل میں مکمل کامیابی سے جاری ہے ۔
پہلے مرحلے میں 25، دوسرے میں 23 ،تیسرے مرحلے میں شادیوں کی 18 اجتماعی تقاریب ہوئیں ۔ ڈیرہ غازی خان میں 204، بھکر ،مظفرگڑھ میں 200، جھنگ میں 169 جوڑوں کی رخصتی ہوئی ۔
خانیوال میں 139، گوجرانوالہ میں 163، اوکاڑا میں 149، لاہور میں 169 شادیاں کروائی گئیں۔
ہر تقریب میں حکومت پنجاب کی جانب سے عروسی جوڑا، سلامی کارڈ ،مکمل شادی انتظام فراہم کیا گیا۔