آل راؤنڈر فہیم اشرف دلہا بننے کو تیار، شادی کا کارڈ بھی سامنے آ گیا

 آل راؤنڈر فہیم اشرف دلہا بننے کو تیار، شادی کا کارڈ بھی سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شاہین آفریدی ، حارث رؤف کے بعد   ایک اور  قومی کرکٹر نے دلہا بننے کی تیاری کر لی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فہیم اشرف رواں ماہ دلہا بنیں گے،بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا،فہیم اشرف کی شادی کی تقریب نارووال جبکہ ولیمے کی تقریب پھول نگر میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بھی ورلڈ کپ کے بعد شادی کر لیں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب ہو گی۔ذرائع کے مطابق امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہو گی۔