چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے، سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے، سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے، سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی صحت مند نظر آئے، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔