ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی:پولیس نےاڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا

سانحہ 9 مئی:پولیس نےاڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی سے متعلق بیان ریکارڈ کروالیا۔

 تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےتحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں  ٹیم نے ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی۔ 

  جیل حکام  نے مزید بتایا  کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلبند کیا، جس کے بعد  پولیس اڈیالہ جیل  سے روانہ ہو گئی۔

 پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے۔

 ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم45 منٹ موجود رہی،پولیس ٹیم میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس پی پوٹھوار وقاص خان،ڈی ایس پی ملک اللہ یار، انسپکٹر اویس اور سب انسپکٹر طیب  شامل تھے ۔