ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا  

تحریک انصاف،امیدوار،عامر سلطان چیمہ،مسلم لیگ ن،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق2018 کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے این اے91 میں ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کامیاب ٹھہرے تھے ، تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جہاں پر فیصلہ ذوالفقار بھٹی کے حق میں آیا تھا عامر سلطان چیمہ نے فیصلے کوعدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا، جہاں پر طویل سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ پولنگ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

 دوبارہ پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کو پچھاڑ دیا تاہم اس کامیابی کو ن لیگ امیدوار نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا، طویل سیاسی لڑائی کے بعد بالاخر ذوالفقار بھٹی کو کامیابی ملی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔