ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، ہائیکورٹ سے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کےعہدے سے ہٹانے  کی بھی استدعا کی گئی۔ 

محمد آفاق ایڈووکیٹ نےدرخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگرکو فریق بنایا ہےجبکہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو حلقہ قومی اسمبلی 95سےنااہل قرار دے چکا ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ممبر قومی اسمبلی کےعہدے کے لئے نااہل ہوچکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین تحریک انصاف کاعہدہ رکھنے کا استحقاق نہیں رکھتے،عدالت سےعمران خان نیازی کو نااہل قراردیکرچیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی ہے۔