ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد فی بیرل خام تیل 88 ڈالر کا ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برطانوی خام تیل 17سینٹ جبکہ امریکی خام تیل 26 سینٹ مہنگا ہوا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 94ڈالر فی بیرل ریکارڈ  کی گئی ۔

ڈالر کے بعد خام تیل مہنگا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید دم توڑ گئی۔