(میاں خلیل): پیٹرول کی قیمت زیادہ ہوئی تو لوگوں نےآمدورفت کم کردی اور آپس میں میل جول محدود کرنا شروع کردیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام نےذاتی گاڑیوں ، چنگچی رکشوں اورموٹرسائیکلوں کااستعمال کم کردیاہے۔اکتوبر کے دوران ستمبر کے مقابلے میں پیٹرول کی فروخت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ایک ارب 4 کروڑ 64 لاکھ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا،، جو ستمبر سے 4 کروڑ 8 لاکھ لیٹر کم ہے،، ،ستمبر میں 1 ارب 8 کروڑ 72 لاکھ لیٹر پیٹرول خریدا گیا تھا۔
عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 19 لاکھ 90 ہزار ٹن رہا،، جو ستمبر کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم اضافہ بنیادی طور پر صرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت بڑھنے کی وجہ سےہوا،، جب کہ پیٹرول اور فرنس آئل کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔
اکتوبر میں ڈیزل کی فروخت ستمبر کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی۔ اور سرحدوں پر سختی کے باعث ڈیزل کی اسمگلنگ کم ہونے سے بھی مقامی فروخت میں اضافہ ہوااکتوبر میں فرنس آئل کی فروخت ستمبر کے مقابلے میں 20 فیصد کمی سے 4 لاکھ ٹن رہی۔
دوسری جانب مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد کے اضافے سے 78 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔