احساس انڈرگریجویٹ پروگرام سے متعلق اہم خبر

Undergraduate Scholarship
کیپشن: EHSAAS Program
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل درخواستوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اسکالرشپ پورٹل آن لائن درخواستوں کے لئے 30 نومبر تک کھلا رہے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ پورٹل پر 45 ہزار روپے سے کم آمدنی اور سرکاری یونیورسٹی میں پڑھنے والے بچے اہل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکالرشپ دینے والے طلبہ کا فیصلہ یونیورسٹیاں خود کریں گی۔ اہل طلبہ کیلئے احساس اسکالرشپ کے تحت مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ یونیورسٹی فیس کے ساتھ ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی دیا جائے گا۔