فیڈرل بورڈ، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان

Matric Part One
کیپشن: Exam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد  نے میٹرک پارٹ ون 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے سال 2021 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ میٹرک پارٹ ون کے امتحان میں 1 لاکھ 16 ہزار 190 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ کامیابی کی مجموعی اوسط 99.76 فیصد رہی ہے۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔ طالبعلم اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم کرسکیں گے۔