ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حفیظ سنٹر کا کونسا حصہ ناقابل استعمال ، رپورٹ نے واضح کر دیا       

حفیظ سنٹر کا کونسا حصہ ناقابل استعمال ، رپورٹ نے واضح کر دیا       
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

                                                          

(درنایاب ) حفیظ سنٹر کے سٹرکچر اسیسمنٹ ابتدائی رپورٹ تیار ،   عمارت کا مشرقی حصہ ناقابل استعمال قرار جبکہ مغربی حصے پر مشروط طور پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی سفارش کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات تیار کرلی گئیں ہیں ۔  ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے عمارت کی مشرقی اور مغربی سائیڈوں کا جائزہ لیا ۔   عمارت کی مشرقی سائیڈ پر سب سے نچلے فلور سے اوپر تک عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا گیا ۔

ابتدائی رپورٹ میں تحریر کیا گیا کہ بلڈنگ کے مختلف سپیم کمزور پڑرہے ہیں ۔ ابتدائی رپورٹ مجں عمارت کی بنیادوں سے اوپر تک سہارے کے لئے فولڈنگ لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ حفیظ سنٹر کی چھت پر غیر ضروری وزن ہٹانے ، عمارت کی انسپکشن کے لئے فوری ملبے ، خاک کو صاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ عمارت کے متاثرہ حصے تک پہنچنے کے لئے مین بلیوارڈ سائیڈ استعمال کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

عمارت کے مغربی حصہ کو کاروبار کے لئے مشروط طور پر موزوں قرار دے دیا گیا ہے ۔ بجلی کی اندرونی اور بیرونی تنصیبات کو تبدیل کرنے ، ہیوی اے سی سسٹم کی ڈکٹوں کو فوری ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔حفیظ سنٹر میں فائر فائیٹنگ سسٹم لگانے جبکہ عمارت کا سٹرکچر انجنئیر سے مکمل اور جامع انسپکشن کرانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

حفیظ سنٹر کی سٹرکچر ڈرائینگ نہ ہونے کی وجہ سے سیسمک اسیسمنٹ نہیں کی جاسکی ہے ۔ کمیٹی کی حفیظ سنٹر کی موقع پر ڈرائینگ بنانے اور کوالیفائیڈ کنسلٹنٹ سے سٹرکچر کی مضبوطی کی جامع رپورٹ مرتب کرنے کی سفارش کردی ہے، ایل ڈی اے ، نیسپاک ، آئی ڈیپ ، سی اینڈ ڈبلیو کے ممبران نے رپورٹ پر دستخط کئے ہیں ۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer