فاف ڈوپلیسی کی پی ایس ایل میں انٹری

فاف ڈوپلیسی کی پی ایس ایل میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل فاف ڈوپلیسی کا حصہ بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6 کھلاڑی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2، آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں، ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں، فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا، فاف ڈوپلیسی اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ 

فاف ڈوپلیسی کو نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ کراچی کنگز ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رائیلی روسو،عمران طاہر ملتان سلطانز اور ہارڈس ولیجوئن پشاور زلمی کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایلکس ہیلز کراچی کنگز اورجیمز ونس ملتان سلطان سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل لاہور قلندرز، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ ملتان سلطانز اور لیام لیونگ اسٹون پشاور زلمی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے،کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال لاہور قلندرز اور محمود اللہ ملتان سلطانز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آسٹریلیا کے بین ڈنک لاہور قلندرز اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن کراچی کنگز ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer