’’مولانا کو مسئلہ کشمیر اور منی لانڈرنگ کیسز سے توجہ ہٹانے کا ٹاسک ملا ہے‘‘

’’مولانا کو مسئلہ کشمیر اور منی لانڈرنگ کیسز سے توجہ ہٹانے کا ٹاسک ملا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال بولے، عمران خان کا استعفیٰ لینا خواب کی طرح ہے، مولانا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، انہیں انتشار کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا صاحب کو مسئلہ کشمیر سے اور تمام منی لانڈر کے کیسز سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ملا ہے، جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال آزادی مارچ پر خوب برسے، بولے مولانا جلسہ کی اجازت پر دھرنا دے بیٹھے۔ انہوں نے گذشتہ روز دھرنے سے خطاب کرنے والوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولے ملک کا خون چوسنے والے ملک کے خیر خواہ کیسے ہوگئے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا سیاست کسی ایجنڈے پر ہوتی ہے ڈنڈے پر نہیں، مولانا کا تو کوئی ایجنڈہ ہی نہیں، وہ تو فقط منی لانڈرز بچانے اور مسئلہ کشمیر سے نظریں ہٹانے کیساتھ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔

وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ مولانا اجیت دیول کے ساتھ بیٹھے جس نے پاکستان میں بد امنی پھلانے کا خود اعتراف کیا، دھرنے والے یاد رکھیں جس طرح کی وہ حرکت کریں گے قانون بھی حرکت میں آئے گا۔